جنگلات کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شخوپورہ کی تحصیل شرقپورہ میں تقریب کا انعقاد

جمعہ 21 مارچ 2025 17:59

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2025ء) جنگلات کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شخوپورہ کی تحصیل شرقپورہ(ڈہانہ)میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی اور وزیر قانون و مواصلات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

اراکین صوبائی اسمبلی رانا طاہر،پیر اشرف رسول اور عطیہ افتخار کے علاوہ سپیشل سیکرٹری جنگلات طاہر ظفر عباس،ڈپٹی کمشنر شخوپورہ شاہد عمران مارتھ ، ڈی پی او بلال شیخ اور اے سی شرقپورہ انعم کی شرکت،درخت لگانا نیکی کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شخص کی یہ ذاتی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک پودا لگائے، حکومت کامقصد خوشگوار ماحول برقرار رکھ کر نوجوان نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی حکومت کے سنبھالتے ہی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے پہلی سموگ پالیسی بنائی۔صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام محکموں کو ایک پلیٹ پر اکٹھا کیا۔