رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ اختتام پذیر ،ہزاروں افراد مساجد میں اعتکاف بیٹھ گئے

جمعہ 21 مارچ 2025 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء) رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ اختتام پذیر ہوتے ہیں ملک بھر میں ہزاروں لوگ مساجد میں اعتکاف بیٹھ گئے ۔فیصل مسجد میں 600 سے زائد لوگ اعتکاف میں بیٹھے ہیں، فیصل مسجد انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اعتکاف بیٹھنے والوں سے اس سال بھی کوئی فیس نہیں لی، اعتکاف بیٹھنے والوں کے کھانے پینے کیلئے مسجد کے احاطے میں سٹال لگا دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق فیصل مسجد میں آخری عشرے میں قیام اللیل کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ادھر محکمہ اوقاف نے لاہور میں داتا دربار میں اعتکاف بیٹھنے والوں کی فہرست جاری کر دی، انتظامیہ نے معتکفین کے ناموں کی فہرست احاطہ دربار میں آویزاں کر دی ہے۔ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شیخ جمیل نے کہا ہے کہ سپیشل برانچ سے کلیئرنس ملنے والوں کے نام فہرست میں شامل کئے گئے ہیں، انتظامیہ نے 1600افراد کے ناموں کی فہرست آویزاں کی۔انہوں نے بتایا ہے کہ معتکفین کیلئے 4سیکٹرز میں طعام و قیام کے انتظامات کئے گئے ہیں ،تمام سیکٹرز میں 102کیبن بنا گئے ہیں، ہر شہری کے سکیورٹی کارڈ پر کیبن درج ہے۔