پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمیات کا عالمی دن 23مارچ بروز اتوار منایا جائے گا

جمعہ 21 مارچ 2025 22:37

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمیات کا عالمی دن 23مارچ بروز اتوار منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد موسمیاتی پیش گوئیوں میں محکمہ موسمیات کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور میڈیا کی توجہ محکمہ موسمیات کی جانب مبذول کرواناہے ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہر سال دنیا بھر میں موسمیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے موسمیات کے عالمی دن کی ابتدائ23مارچ 1950ء سے ہوئی تھی ۔