کاروباری ہفتے کے پانچویں روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 ہزار روپے کمی ہوگئی

سونے کی قیمت کم ہوکر 3 لاکھ 18ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی ہے، گزشتہ چار روز میں سونے کی قیمت میں 7100 روپے کا اضافہ ہوا تھا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 مارچ 2025 20:06

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 ہزار روپے کمی ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 21 مارچ 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، لیکن آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی تھی، گزشتہ چار روز میں سونے کی قیمت میں 7100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

لیکن آج سونے کی قیمت میں 2000 روپے کمی ہوگئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 712 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نئی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار319 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ دوسری جانب دوسری جان ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

ملک میں 2 ہفتے مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں 0.35 کمی واقع ہوئی ہے جب کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 18 اشیا کی قیمتوں میں کمی جب کہ 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں پرنٹڈ لان کی قیمت میں 2.90 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 1.53 فیصد، لانگ کلاتھ کی قیمتوں میں 1.23 فیصد، بریڈکی قیمتوں میں 0.55 فیصد، سگریٹ کی قیمتوں میں0.27 فیصد، بیف کی قیمتوں میں 0.25فیصد، دہی کی قیمتوں میں 0.24 فیصد اور نمک کی قیمتوں میں 0.03 فیصد اضافہ ہوا ہے۔