شازیہ مری کی جانب سے افطار ڈنر

ہفتہ 22 مارچ 2025 14:18

شازیہ مری کی جانب سے افطار ڈنر
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری شازیہ عطا مری اور ان کی بہن سینیٹر قرۃ العین مری نے عوام سے رابطے کے سلسلے میں بیرانی میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس میں علاقے کے مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ افطار پارٹی کے دوران سینیٹر قرۃ العین مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور عوامی خدمت ہے اور پارٹی ہمیشہ عوام کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ رہنے پر یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقائی عوام نے سینیٹر قرۃ العین مری، ٹاؤن چیئرمین رئیس اورنگزیب خان مری سے ملاقاتیں کیں اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ علاقائی مکینوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر رئیس اورنگزیب خان مری کو سندھی اجرک اور پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد بھی پیش کی۔ افطار پارٹی میں ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ، اسسٹنٹ کمشنر دیپک کمار، مختیار کار جام نواز علی ذوالفقار علی چنہ، سیٹھ انور علی راجپوت، شاہد حسین مری، محمد عادل ساند سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔