لاہورسمیت پنجاب بھرمیں آئندہ دو تین روز تک موسم خشک اور گرم رہے گا

دن کی نسبت راتیں قدرے ٹھنڈی ہیں، محکمہ موسمیات

ہفتہ 22 مارچ 2025 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا جب کہ محکمہ موسمیات نے اگلے تین دن میں موسم سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے اور خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ دن کی نسبت راتیں قدرے ٹھنڈی ہیں جبکہ آئندہ دو تین روز تک موسم خشک اور گرم رہے گا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ 18اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :