سانحہ 9 مئی ،8 مقدمات میں مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر کی عبوری ضمانتوں میں 18اپریل ٹک توسیع

ہفتہ 22 مارچ 2025 17:00

سانحہ 9 مئی ،8 مقدمات میں مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر کی عبوری ضمانتوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہائوس حملہ سمیت سانحہ9مئی کے آٹھ مقدمات میں تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانتوں میں 18اپریل تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی اور موقف اختیار کیا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے۔ عدالت نے مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانتوں میں 18اپریل تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔