قمبر شہدادکوٹ پولیس کی کارروائیاں، چار ملزمان گرفتار

ہفتہ 22 مارچ 2025 18:14

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2025ء) قمبر شہداد کوٹ پولیس نے قتل جیسے سنگین کیس میں مطلوب دو ملزمان سمیت چار ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ ،منشیات ، مسروقہ موٹرسائیکل اور 12لاکھ روپے برآمدکرکے مقدمات درج کر لئے۔ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش و جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن شہدادکوٹ سب انسپکٹر اوشاق علی شر نے بمعہ اسٹاف خفیہ اطلاع پر نزد سیلرا سم شاخ پر کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم ارسلان مگسی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1150 گرام ہفیم برآمد کر کے مقدمہ درج لیا ۔دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد انسپکٹر نعیم اختر ابڑونے بمعہ اسٹاف دوران گشت خفیہ اطلاع پر نزد سم شاخ پر کارروائی کرکے قتل کیس میں مطلوب دو ملزمان نادر مغیری اورگلزار مغیری کو گرفتار کر کے ان دونوں کے قبضے سے جرم میں استعمال شدہ ایک عدد رپیٹرکارتوس اور ایک عدد بندوق کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تیسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ وارہ انسپکٹر انور علی ابڑو نے بمعہ اسٹاف دوران گشت خفیہ اطلاع پر پیر تاج محمد قبرستان پر کارروائی کرکے تھانہ وارہ کے دو کیسز میں مطلوب ملزم مجاہد عرف مجیب الرحمٰن عرف مجو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جرم میں استعمال شدہ ایک عدد پسٹل گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔چوتھی کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ انسپکٹر شاہد خان نے بمعہ اسٹاف کے کارروائی میں شہری یوسف مگسی کے گھر سے چوری شدہ مز ید چھ لاکھ روپے برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دیئے ،جب کہ چوری کیس میں ملزم افتخار ودھو پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے۔

پانچویں کارروائی میں بھی ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ نے بمعہ اسٹاف کے کریانہ بازار شہدادکوٹ سے دوکاندار پ ±ون کمار سے چھینی گئی رقم چھ لاکھ روپے برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی ہے۔ایک اورکارروائی میں ایس ایچ او تھانہ بہرام انسپکٹر جان محمد سامٹیونے بمعہ اسٹاف کے چھاپہ مار کارروائی میں شہری محمد خان چانڈیو کی مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی ہے جب کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔