
پاکستان کشمیریوں کیساتھ ساتھ پوری امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے، مسرت عالم
حریت رہنمائوں ، تنظیموں کی ’’یوم پاکستان‘‘ پر پاکستانی عوام ، حکومت کو مبارکباد
ہفتہ 22 مارچ 2025 18:16
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں اور پاکستانیوں کے عظیم دینی ، ثقافتی اور تہذیبی رشتوںکو کمزور نہیں کرسکتی ۔ مسرت عالم بٹ نے کہا کہ کشمیری دراصل تکمیل پاکستان کی جدوجہد کر رہے ہیں اور مملکت خداد اد میں شمولیت کا انکا خواب ایک روز ضرور پورا ہوگا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں مولوی بشیر عرفانی، غلام نبی وار ،غلام محمد خان سوپوری، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، محمد یوسف نقاش، زمردہ حبیب، فریدہ بہن جی، یاسمین راجہ، خادم حسین، سید سبط شبیر قمی، امتیاز ریشی، سلیم زرگر، عبدالصمد انقلابی، خواجہ فردوس، محمد حسیب وانی اور مولانا مصعب ندوی نے سرینگر اور جموں میں جاری اپنے بیانات میں 23 مارچ 1940 کو منظور کی گئی قرارداد پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ یہ جنوبی ایشیا کی تاریخ کا اہم ترین واقعہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کی قرارداد نے خطے کے مسلمانوں کو نئی توانائی اور حوصلہ دیا جو قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آل انڈیا مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر جدوجہد آزادی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اس وقت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی جو حالت زار ہے اس نے اب یہ حقیقت واضح کر دی ہے کہ خطے میں مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا مطالبہ جائز تھا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے لیے اپنی منصفانہ جدوجہد کی مسلسل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے بے حد مشکور ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی دین اسلام کے ایک عظیم رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں جدا نہیں کرسکتی۔انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد دراصل تحریک پاکستان کا تسلسل ہے اور بھارتی تسلط کیخلاف مصروف جدوجہد کشمیری 23 مارچ 1940 کی تاریخی قرارداد سے تحریک لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط و مستحکم پاکستان جموںوکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزاد ی کا ضامن ہے، کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور جموںوکشمیربھارت کے ناجائز تسلط سے آزاد ہوکر پاکستان کا حصہ بنے گا۔دریں اثنا، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنماؤں محمد فاروق رحمانی ، محمود احمد ساغر ، سید یوسف نسیم ، مشتاق احمد بٹ، میر طاہر مسعود، شمیم شال ، شیخ متین، مشتاق احمد بٹ ، زاہد صفی ، شیخ محمد یعقوب ، شیخ عبدالماجد ، سید مشتاق گیلانی ، زاہد اشرف، سید گلشن احمد ، امتیاز وانی، سید اعجاز رحمانی، الطاف احمد بٹ، منظور احمد اور محمد اشرف ڈار نے بھی 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام، حکومت پاکستان اور پاک فوج کو مبارکباد دی ہے۔انہوںنے اپنے بیانات میں کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں اور آرزئوں کا مرکز ہے ، کشمیری دراصل تکمیل پاکستان کی جدوجہد کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان عالمی فورموں پر تنازعہ کشمیر کو بھر پور طریقے سے اجاگر کر رہا ہے جس پر کشمیری اسکے مشکور ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور پاکستان میں شمولیت کا انکا خواب پورا ہو کر رہے گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.