فیصل آباد،چالاک ملزم کاروبار کا جھانسہ دیکر ٹرانسپورٹرز سے 2کروڑ روپے مالیت کے تین ٹرالر لے اُڑا

ہفتہ 22 مارچ 2025 22:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2025ء)چالاک ملزم کاروبار کا جھانسہ دیکر ٹرانسپورٹرز سے 2کروڑ روپے مالیت کے تین ٹرالر لے اُڑا‘ رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق سمندری کے علاقہ محلہ شوکت آباد کے ٹرانسپورٹر ملک شفاقت علی نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ واقف کار ملزم خالد محمود اسکے پاس آیا اور کاروبار کیلئے اس سے 3ٹرالر خریدنے کا کہا تو 3عدد 22 ویلر ٹرالرز کا سودا ایک کروڑ 95لاکھ میں طے پا گیا اور بعدازاں ایک کروڑ 30لاکھ پیشگی رقم ادا کر دی۔

بقایا رقم 68لاکھ کی رقم کے بدلے میں مختلف بنکوں کے چیک دیئے جوکہ حسب وعدہ بنکوں سے کیش نہ ہوئے تو ملزم سے رابطہ کر کے بتایا تو وہ لیت ولعل کے بعد رقم دینے سے انکاری ہو گیا، پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :