مصطفی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان کا اعترافِ جرم سے انکار

ہفتہ 22 مارچ 2025 22:27

مصطفی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان کا اعترافِ جرم سے انکار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2025ء)مصطفی عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان نے اعترافِ جرم سے انکار کردیا۔پولیس نے مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا، جہاں اس نے جرم کا اعتراف کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

مرکزی ملزم ارمغان نے عدالت میں کہا کہ پولیس مجھ سے زبردستی بیان دلوانا چاہ رہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے شریک ملزم شیراز بھی مجسٹریٹ کے روبرو اعترافِ جرم کرنے سے انکار کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :