کوئٹہ میں بی وائی سی کے احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ

تین افراد کی شہادت کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال پر مکمل شٹر ڈان ہڑتال

ہفتہ 22 مارچ 2025 22:42

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2025ء)بلوچستان بھر کی طرح پنجگور میں بھی گزشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بی وائی سی کے احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ تین افراد کی شہادت کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال پر مکمل شٹر ڈان ہڑتال رہی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی معمول سے کم تھی شہر کے مختلف شاہراہوں پر چتکان خدابادان سراوان وشبود گرمکان عیسی بونستان دازی سوردو سریکوران کی سڑکیں سنسان و روڑ پر بڑے بڑے پتھر بلاک جمع کرکے و بعض علاقوں میں ٹائر جلا کر ٹریفک کو بند کردیا گیا چتکان خدابادان تسپ وشبود ودیگر علاقوں کے چھوٹے بڑے بازار کاروبار بینک کئی ادارے بھی بند رہے شہریوں کو اشیا خوردونوش کی حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا رہا تاہم کہیں ناخوشگوار واقعات رپورٹ نہیں ہوئے