علم کی روشنی ہر بچے تک کے عنوان سے بوائز ہائی اسکول شھید فرحان جان دالبندین سے واک کا انعقاد

ہفتہ 22 مارچ 2025 22:43

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2025ء)علم کی روشنی ہر بچے تک کے عنوان سے بوائز ہائی اسکول شھید فرحان جان دالبندین سے واک کا انعقاد ۔ واک کی قیادت ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر اسفندیار خان یار محمد زئی نے کی محکمہ تعلیم چاغی کے ذیر اعتمام اور بتعاون آئی آر سی PATRIP- EFA پروجیکٹ، داخلہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ واک میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چاغی اشوک کمار راجپوت, ڈسٹرکٹ منیجر آئی آر سی چاغی آغا ظاہرشاہ، ڈی ڈی اوز شیر آغا سنجرانی دین جان مینگل ہیڈ ماسٹر حاجی فیض محمد محمد حسنی ہیڈ ماسٹر روشن خان بلوچ سمیت فیلڈ افیسر بی ایچ سی آئی پی عامر گل پروگرام آفیسر ایجوکیشن (IRC) محمد عظیم رند- کمیونٹی انگیجمنٹ آفیسر (IRC) حبیب اللہ خان- مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفیسر (IRC) امان اللہ خان- نے بھی شرکت کی ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر اسفندیار خان یار محمد زئی نے شرکا سے خطاب کے دوران تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اسکولوں میں داخل کرائیں تاکہ ایک خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ اس سال گورنمنٹ کی طرف سے چاغی میں4941 بچے داخل کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا یے جو کہ خوش آئند اقدام ہے جس کے لئے ڈسٹرکٹ کونسل چاغی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔ اس لئے والدین سول سوسائٹی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ہر علم کی روشنی ہر بچے تک کے سلوگن کو کامیاب بنایا جاسکے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اشوک کمار راجپوت نے کہا کہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی دی جائے گی۔

کیونکہ جب چاغی کا بچہ بچہ پڑھے گا تب ضلع چاغی ترقی کرے گا۔ڈسٹرکٹ مینیجر آئی آر سی آغا ظا ہر شاہ نے اپنے ادارے کے جانب سے مکمل تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی آر سی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم چاغی کے مشاورت سے تعلیم کی اہمیت کو فروغ دینے، آگاہی بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔تاکہ ہر بچہ معیاری تعلیم حاصل کر سکے۔ آخر میں شرکا نے بازار میں شہریوں میں شعور و آگاہی کے لئے شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کئے جبکہ دکانوں اور گاڑیوں پر علم کی روشنی ہر بچے تک کے عنوان پر بنی ہوئی اسٹیکرز چسپاں کر دی۔