الحمدللہ رب العالمین کشمیر میں نہ تو کوئی دہشتگردی ہے اور نہ ہم کسی کو کرنے دیں گے،شیر علی خان

اتوار 23 مارچ 2025 13:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء) افغان کیمونٹی آزاد کشمیر کے سربراہ شیر علی خان نے کہا ہے کہ الحمدللہ رب العالمین کشمیر میں نہ تو کوئی دہشتگردی ہے اور نہ ہم کسی کو کرنے دیں گے ہم سب کو اداروں کے ساتھ مل کر قائم امن امان کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔آزادکشمیر میں کوئی دہشت گرد نہیں۔

(جاری ہے)

تاثر دیا جارہا ہے کہ افغانی انڈیا کو سپورٹ کرتے ہیں ایسا ہر گز نہیں اور نہ ہی ہمارے وجدان کا تقاضا ہے اللہ نہ کرے کہ پاکستان پر ایسا وقت آئے افغان مہاجرین پاکستان کے دفاع اور سالمیت کے لیے کسی جانی مالی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے کچھ عالمی طاقتیں پاک افغان کی دیرینہ بھائی چارے کو خیرہ کرنا چاہتے ہیں۔تمام افغانی پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو ہر وقت تیار رہتے ہیں۔