
ازبک سفیر کی 85ویں یوم پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد
اتوار 23 مارچ 2025 14:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ازبکستان کے سفیر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئےمیں پاکستان اور اس ملک کے عوام کے لیے فخر محسوس کرتا ہوں، ان کا خلوص اور مہمان نوازی بے مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی اپنے ملک سے غیر متزلزل عقیدت ہے اور انہیں اپنی تاریخ پر فخر ہے، یہی چیز انہیں دوسری قوموں سے ممتاز کرتی ہے۔ پاکستانی عوام چیلنجز سے نمٹنا جانتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ازبکستان کے عوام باہمی احترام اور خلوص کے ساتھ ایک سچے دوست کے طور پر پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور اس پر فخر کرتے ہیں۔ازبک سفیر نے کہا کہ پاکستان صرف ایک ریاست نہیں بلکہ ایک عقیدہ اور نظریہ ہے جو ہر گزرتے سال کے ساتھ مضبوط ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کوئی معمولی تاریخ نہیں، میں اس مقدس دن پر پاکستان کے عظیم لوگوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان صرف دوست ملک نہیں، ہمارے لیے پاکستان ایک بھائی کا درجہ رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف ایک اسٹریٹجک شراکت داری سے جڑے ہوئے ہیں بلکہ روحانی قربت، مشترکہ ماضی اور ایک روشن مستقبل کی امیدوں سے بھی جڑے ہوئے ہیں جو ہمارے دلوں کو قریب لاتا ہے۔ایلچی نے کہا کہ اس خاص دن کے موقع پر میری خواہش ہے کہ پاکستان کے ہر گھر میں خوشحالی ہو اور میں پوری قوم کے اتحاد، ترقی اور روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دوستی مزید مضبوط ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.