وزیرِ اعظم کی 34 ارب روپے کی ریکوری پر متعلقہ وزرا اور افسروں کو شاباش

خردبرد میں ملوث پائے جانے افسران و اہلکار کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،وزیرِ اعظم شہباز شریف

اتوار 23 مارچ 2025 16:30

وزیرِ اعظم کی 34 ارب روپے کی ریکوری پر متعلقہ وزرا اور افسروں کو شاباش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خوردبرد میں ملوث پائے جانے افسران و اہلکار کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دورہ سعودی عرب سے واپسی کے فوری بعد ایف بی آر کی کارکردگی پر اجلاس کی صدارت کی اور ساڑھے 34 ارب روپے کی ریکوری پر متعلقہ وزرا اور افسروں کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے بہترین نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ محنت و لگن سچی ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے، دہائیوں کی خرابیوں کو مل کر ٹھیک کرنا ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایسے افسران و اہلکار جو کسی بھی قسم کی خردبرد میں ملوث پائے جائیں ان کیخلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے، عوام کی ایک ایک پائی کی حفاظت کیلئے جس قدر ہوسکا، کوشش کریں گے۔