محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر، ملتان میں انٹر ڈیپارٹمنٹ کوئز مقابلے کے فائنل راؤنڈ کا انعقاد

اتوار 23 مارچ 2025 16:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر، ملتان میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی اور قرأت و نعت کلب کے اشتراک سے خزینہ علم انٹر ڈیپارٹمنٹ کوئز مقابلہ 2025 کے فائنل راؤنڈ کا انعقاد کیا گیا۔مقابلوں میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلبہ نے بھرپور حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں وائس چانسلر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر، پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق راجوانہ سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ڈینز، پروفیسر ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر اختر حمید، ڈاکٹر آکاش فاطمہ، پروفیسر احسن جمیل، حمزہ حسنین صاحب سمیت تمام فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

فائنل راؤنڈ میں انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹنگ کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ونر کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق راجوانہ نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے علمی مقابلوں کا انعقاد اچھی کاوش ہے۔اس سے طلبہ کے درمیان مزید محنت اور لگن کی جستجو بڑھتی ہے۔