راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے مؤثر انتظامات

اتوار 23 مارچ 2025 17:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے مؤثر انتظامات کیے گئے۔ گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے چار سو سے زائد افسران سیکیورٹی پر مامور ہیں۔ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن کی ٹیمیں علاقے میں گشت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کو ہدایت کی کہ الرٹ ڈیوٹی انجام دیں۔ ارد گرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ عبادت کے لیے گرجا گھروں میں آنے والے افراد کی سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :