پشاور تھانہ خزانہ پولیس کی کارروائیاں، راہزنی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

اتوار 23 مارچ 2025 17:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) ڈی ایس پی خزانہ سرکل عمران اسلم مروت کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ سرتاج خان نے راہزنی سمیت، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی رورل ڈویژن پشاور انعام جان کی ہدایت پر پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چھینا گیا موٹر سائیکل، چار عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے ، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :