سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جونئیر ایشیاء ہاکی کپ کے شرکاء کھلاڑیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

اتوار 23 مارچ 2025 18:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) ڈسٹرکت سپورٹس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جونئر ایشاء ہاکی کپ جو کہ اومان مسقط میں منعقد ہوا تھا جس میں حصہ لینے والے سرگودھا شہر کے حمزہ فیاض،بشارت علی اور رانا ولید کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مس صائمہ منظور نے افطار ڈنر کا اہتمام کیا اور تمام کھلاڑیوں میں بیس ہزار کے چیک تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مس صائمہ منظور نے کہا کہ ان بچوں پر نہ صرف سرگودھا کے شہریوں بلکہ پورے پاکستان کی عوام کو فخر ہئے جنہوں نے جونیر ایشیاء ہاکی کپ میں حصہ لیتے ہویے اچھی کار کردگی دکھا ئی ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈپارٹمنٹ ان کھلاڑوں کے کھیل کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کرتا رہئے گا۔ اس موقع پر صدر ہاکی ایسوسی ایشن فیاض ہنجرا نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مس صایمہ منظور کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزایی کی۔ افطار ڈنر میں تحصیل سپورٹس آفیسر شہریار سیال تحصیل سپورٹس آفیسر عظمت اقبال،شیخ عمر فاروق ،محمد منتہی اور طیب بشیر بھی موجود تھے.

متعلقہ عنوان :