{بھارتی جج کے گھر سے رقم برآمدگی معاملہ، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

اتوار 23 مارچ 2025 18:55

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2025ء)نئی دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کے گھر سے بھاری رقم برآمد ہونے کے معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ نے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

اس کمیٹی میں جسٹس شیل ناگو (چیف جسٹس آف پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ)(جسٹس جی ایس سندھاوا ( چیف جسٹس ہماچل پردیش ہائی کورٹ)، جسٹس انوشیوامن(جج کرناٹک ہائی کورٹ)شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس یشونت ورما نے خود پر لگنے والے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ گھر کے جس حصے میں آگ لگی وہ ایک آوٹ ہاوس ہے جو اسٹاف کوارٹرز کے قریب ہے۔