گورنر سندھ کا گورنر ہاؤس میں خطاطی نمائش کا افتتاح، مختلف ممالک کے قونصل جنرلز کی شرکت

اتوار 23 مارچ 2025 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ فنِ خطاطی اسلامی ثقافت کا ایک روشن پہلو ہے اور یہ نمائش پاکستان اور ترکیہ کے گہرے دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے،پاکستانی فنکاروں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے عالمی سطح پر منفرد پہچان بنائی ہے، جو قابلِ فخر ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں خطاطی کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کامیاب نمائش کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش نہ صرف ہماری ثقافتی اور روحانی روایات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ نوجوان نسل کو فنِ خطاطی کی عظمت اور اس کے جمالیاتی حسن سے روشناس کرانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔تقریب میں ترکیہ، جرمنی، جاپان، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور عمان کے قونصل جنرلز، ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ عرفان سومرو، یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے نمائندگان، جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما راشد سومرو، مولانا ضیاء الرحمٰن اور دیگر مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔یہ منفرد نمائش آرٹسٹ واسل شاہد کی تخلیقی کاوشوں پر مبنی تھی، جس میں ترک خطاط ریس الخطاطین کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا