اسٹیج سیکریٹری کے فرائض عبد المجید طاھری نے سر انجام دئیے پروگرام میں حصہ لینے والے طلبا کو انعامات سے نوازا گیا

اتوار 23 مارچ 2025 20:45

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2025ء)23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں سوک سینٹر حب میں پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی ڈپٹی کمشنر حب نثار لانگو۔چیئرمین ضلع کونسل حب جاوید جمالی پولیس افسران نے پرچم کشائی کی اس موقع پر اے ڈی سی علی رضاکھوسہ۔ڈی ایچ او ڈاکٹر نور بخش بزنجو۔سول سوسائٹی کے امان اللہ لاسی مولوی یعقوب ساسولی سمیت سرکاری افسران و دیگر شریک تھی.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب نثار لانگو۔

ڈسٹرکٹ چیرمین جاوید جمالی و دیگر نے سوک سینٹر کے احاطے میں درخت لگائے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حب کو سر سبز بنائیں گیاس کے علاوہ گڈانی میں بھی یوم پاکستان کے موقع پر گڈانی میں تقریب و ریلیاں تقریب گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول گڈانی میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد ھوئی مہمان خاص چیئرمین ایم سی گڈانی وڈیرہ جان شیر حمید بلوچ تھے تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عبدالزاہد جماعت ھفتم بی نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

سینئر ھیڈ ماسٹر محمد ایاز بلوچ اور اساتذہ کی نگرانی میں اور ڈی ای او حب محمد رحیم بلیدی صاحب کی ھدایت کے مطابق ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔جبکہ محمد یحیی جماعت ششم بی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا تقریب میں طلبا نے ملی نغمے پیش کیئے اور یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر کیں تقریب سے سینئر ھیڈ ماسٹر محمد ایاز بلوچ اور مہمان خاص چیئرمین ایم سی گڈانی وڈیرہ جان شیر حمید بلوچ نے خطاب کیا اسٹیج سیکریٹری کے فرائض عبد المجید طاھری نے سر انجام دئیے پروگرام میں حصہ لینے والے طلبا کو انعامات سے نوازا گیا اور آخر میں ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چئیر مین ایم سی گڈانی وڈیرہ جان شیر حمید بلوچ سینیئر ھیڈ ماسٹر محمد ایاز بلوچ PTSMC کے چیئرمین غلام نبی شیخ اور اساتذہ نے کی تقریب میں وڈیرہ جان شیر حمید بلوچ غلام نبی شیخ شاہد۔

کلانچی دادبخش بلوچ عابد علی شیخ نور بخش ڈگارزئی مرزا خان بلوچ شاہد سنگھور سینٹری انسپیکٹر دادبخش بلوچ عظیم خان بلوچ دوست محمد وچھانی حبیب اللہ واھورہ سخی بخش حسنی علی داد بلوچ ظہیر جان کرد اور نیاز احمد ساجدی کے علاہ طلبا اساتذہ نے شرکت کی مہمان خاص نے اپنی طرف سے نقد انعام بھی دیا