۳ سی آئی ڈی پی کے زیر اہتمام سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب

اتوار 23 مارچ 2025 20:45

gحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2025ء) سی آئی ڈی پی کے زیر اہتمام سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی، جس میں خواتین کی خودمختاری موضوع بنایا گیا۔ اس تقریب میں مختلف تعلیمی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور خواتین کے حقوق اور مساوی مواقع پر زور دیا۔اس تقریب میں سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "تعلیم اور شعور خواتین کو بااختیار بنانے کے بنیادی عوامل ہیں، اور ہمیں صنفی مساوات کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

"خواتین ترقیاتی محکمہ کی نمائندہ ریشماں تھیبو نے اپنی تقریر میں خواتین کو درپیش سماجی و اقتصادی چیلنجز پر روشنی ڈالی اور خواتین کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

سی آئی ڈی پی کی نمائندگی کرتے ہوئے عبدالستار چچر نے کہا، "خواتین کے حقوق کی پاسداری اور انہیں برابری کے مواقع فراہم کرنا ترقی یافتہ معاشرے کی نشانی ہے۔

ہمیں چاہیے کہ خواتین کی تعلیم اور ان کی قیادت کو فروغ دیں تاکہ وہ ہر شعبے میں اپنا نمایاں کردار ادا کر سکیں۔"تقریب میں دیگر پروفیسرز اور ماہرین نے بھی خطاب کیا، جنہوں نے خواتین کو درپیش مشکلات اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو کی۔یہ ایونٹ انڈس ریسورس سینٹر ، سی ڈی اے لاہور اور ینگ امن نیٹ ورک کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد خواتین کو خودمختار بنانے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔تقریب میں طلبہ و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور خواتین کی ترقی کے لیے اجتماعی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :