ِحیدرآباد، پاک دھرتی محافظ لورز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 23 مارچ کے سلسلے میں ایک تقریب

اتوار 23 مارچ 2025 20:45

qحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2025ء) پاک دھرتی محافظ لورز فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 23 مارچ کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی ،جس کی صدارت مرکزی صدر ڈاکٹر محمد اخلاق شیخ نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے پروفیسر خلیل جبار ،طاہر پرویز مغل ،قاضی اقبال ٹائیگر ،سید عرفان علی ،حاجی ایس حمید شاہ ،طلعت صابر علی ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر بشیر سیٹھار اور دیگر نے کہا کہ 23 مارچ آزادی کی اہمیت اور اس کو نئے سے تیار کرنے کا دن ہے نوجوانوں کو ملک کی بقا کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں استعمال کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، اس دن کے حوالے سے ہمیں اپنے عمل میں بہتری لانا چاہیے 23 مارچ کو قرار داد پاکستان منظور کی گئی اور 14 اگست 1947 و پاکستان کی صورت میں تشکیل ہوئی، اور یہ درمیانی عرصہ ہمارے قائدین اسلاف کی بے شمار عظیم کارناموں اور لازوال قربانیوں کا ایک روشن باب ہے جو تاریخ عالم کے ماتھے پر ہمیشہ جگمگاتا رہے گا، صدر تقریب پروفیسر ڈاکٹر محمد اخلاق شیخ نے کہا کہ اج ہم بے راہ روی اور بے یقینی خطرناک حالات اور ماحول کا شکار ہیں، اس لیے کہ ہم نے اپنی تاریخ منہ موڑ لیا ہے اور اس بے یقینی کی فضا سے نکلنے کے لیے ہمیں اسلام اور پاکستان کے مشن سے رشتہ استوار کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مقدر ہوتے ہیں اب یہ نوجوان پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنی تاریخی کردار ادا کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقت پڑے صرف کردیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو ضائع ہونے سے بچائیں اور ملک کے بہتر مستقبل کے لیے کام کریں۔

متعلقہ عنوان :