مسلم لیگ(ق)کراچی کے جنرل سیکرٹری نعیم خان کی اہلیہ انتقال کرگئیں،چوہدری شجاعت،طارق حسن خان و دیگرکا اظہار افسوس

اتوار 23 مارچ 2025 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ق)کراچی کے جنرل سیکرٹری نعیم خان کی اہلیہ انتقال کرگئیں،مرحومہ کی نماز جنازہ جامع بلال مسجد لانڈھی 89 ٹمبر مارکیٹ اداکی گئی جبکہ بعدازاںتدفین ریڑھی گوٹھ قبرستان میں ہوئی۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ میں میں مسلم لیگ(ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن،جنرل سیکرٹری سرائے نیاز حسین خاصخیلی،کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان،صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ،اسپورٹس ونگ کے صدر سید مشرف علی،نائب صدر حنیف وارثی، فیض محمد،محمد سعید،معین خان،ہمایوں خان،کامران بھائی،علی عظمت میمن،عابد خان اورسلطان بھٹی ودیگر سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

انکی اہلیہ کا سوئم آج (پیر)جامع مسجد بلال عصر تا مغرب نور منزل ٹمبر مارکیٹ لانڈھی 89 میں ہوگا۔دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین،وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین،صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین،مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک و دیگر رہنمائوں نے نعیم خان سے انکی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کی بے حساب مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔