بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی سکھرمیں 23 مارچ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد

شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم ایک آزاد اور خودمختار ملک میں زندگی گزار رہے ہیں،پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ منگن

اتوار 23 مارچ 2025 21:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی سکھرمیں 23 مارچ کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی میں یوم پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ منگن نے کی، جبکہ تقریب میں یونیورسٹی کی انتظامیہ، طالبات، اور لیب اسکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب کے دوران پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ منگن نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم ایک آزاد اور خودمختار ملک میں زندگی گزار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبہ و طالبات سے اپنے وطن کے لیے بہتر مستقبل کی تعمیر میں فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ تقریب کے دوران بیگم نصرت بھٹو وومن یونیورسٹی کے قائم کردہ لیب اسکول کے ہونہار طلبہ و طالبات نے ،ٹیبلوز پیش کرکے شرکائ میں جوش و جذبہ پیدا کیا اور تقریب کے مقاصد کو مزید نمایاں کیا۔

BNBWUکی طالبات نے اپنی تقاریر میں پاکستان کے قیام اور اس کی ترقی میں شہداء کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔وائس چانسلر BNBWU سکر پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ منگن نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کا مقصد نوجوان نسل کو ملک کی تاریخ اور شہداء کی قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو اپنے وطن کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے یک زبان ہو کر پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے دعا کی۔