ڈی آئی جی اسلام آبادکاوفاقی دارالحکومت کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اتوار 23 مارچ 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) اسلام آباد پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) محمد جواد طارق نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز محمد شعیب خان کے ہمراہ اتوار کو وفاقی دارالحکومت کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیس اہلکاروں کو بریف کیا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈی آئی جی نے متعدد مقامات پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

آن ڈیوٹی اسلام آباد پولیس افسران سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی نے خواتین پولیس اہلکاروں سمیت افسران اور جوانوں کی ڈیوٹی سے لگن کو سراہتے ہوئے انہیں چوکس رہنے کی ہدایت کی۔اس موقع پرپولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ڈی آئی جی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و امان میں خلل پیدا نہیں ہونے دے گی اور شہریوں کے جان و مال اور سرکاری و نجی اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔