قازقستان کے سفیر کا 85ویں یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد

اتوار 23 مارچ 2025 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2025ء) پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن نے 85 ویں یوم پاکستان کے پرمسرت موقع پر قوم کو تہہ دل سے مبارکباد کا اظہار کیا۔اتوار کو85ویں یوم پاکستان کے پرمسرت موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قازقستان کے سفارتخانے اور جمہوریہ کے عوام کی جانب سے میں پاکستان کے برادر عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافین نےکہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان ساڑھے تین دہائیوں سے خوشگوار دوطرفہ تعلقات ہیں اور دونوں فریقین کی قیادت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے جس میں صنعتی شعبے میں بڑی صلاحیت ہے اور پاکستانی ایک عظیم قوم ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں برادر ممالک کا ترقی یافتہ قوموں کے طور پر ابھرنے کا روشن مستقبل ہے۔

(جاری ہے)

سفیر نے کہا کہ پاکستان نہ صرف قازقستان بلکہ پورے وسطی ایشیائی خطے کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے اور مجھے یقین ہے کہ پاکستان ممکنہ خطوں جیسے مشرق وسطیٰ، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک، افریقی اور جنوبی ایشیائی ممالک کو وسطی ایشیائی ریاستوں سے ملانے کے لیے پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قازقستان سمیت پورا وسطی ایشیائی خطہ انتہائی بے چین ہے اور علاقائی اقتصادی اور تجارتی انضمام کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔

سفیر نے کہا کہ علاقائی روابط کو نئی سطح پر بڑھانے کے لیے اقتصادی رابطوں کو بڑھانے کے لیے علاقائی تعاون کے ذریعے پاکستان کے ساتھ تعاون کو بڑھایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا پختہ یقین ہے کہ پاکستان وسطی اور جنوبی ایشیا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔اس مبارک موقع پر "ہم پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے امن، خوشحالی استحکام اور پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :