معروف مصنف محمد کمال پاشا کی طبیعت ناساز،ہسپتال میں علاج جاری

کمال پاشا نے 250سے زائد فلموں کے سکرپٹ تحریر کئے جن میں کئی فلمیں سپرہٹ ثابت ہوئیں

پیر 24 مارچ 2025 12:08

معروف مصنف محمد کمال پاشا کی طبیعت ناساز،ہسپتال میں علاج جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف مصنف محمد کمال پاشا کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں سروسز ہسپتال لاہور میں داخل کرا دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

کمال پاشا نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز میری اپنی بیٹیوں کی طرح ہے، میں ان کا انتظار کر رہا ہوں، ذرائع کے مطابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے نوٹس کے بعد ان کا علاج شروع کیا گیا، ان کے بیٹے عبداللہ پاشا نے والد کی صحتیابی کے لئے احباب سے دعا کی اپیل کی ہے۔کمال پاشا کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین مصنفین میں ہوتا ہے، انہوں نے 250 سے زائد فلموں کے سکرپٹ تحریر کئے جن میں کئی فلمیں سپرہٹ ثابت ہوئیں۔