شاہدرہ ،نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 22 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا

فائرنگ سی22سالہ تانیہ موقع پر جاں بحق ہو گئی ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

پیر 24 مارچ 2025 12:13

شاہدرہ ،نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 22 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)شاہدرہ کے علاقہ گڑوی محلہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 22 سالہ لڑکی قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 22 سالہ تانیہ پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانز ک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیاگیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے ۔