ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کے 8 اداروں کے 812 بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیے

پیر 24 مارچ 2025 14:04

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے سیالکوٹ میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن کے 8 اداروں کے 812 بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن نیکا پورہ سیالکوٹ میں عید گفٹ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ جسمانی معذوری کا شکار سپیشل بچوں کی نگہداشت پورے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید الفطر پر ان کے لئے خصوصی تحائف بھیجے ہیں جس سے ان کی اور ان کے گھر والوں کی عید کی خوشیاں دو گنی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کے لئےسیالکوٹ میں سرکاری سطح پر 8 سال کام کررہے ہیں جہاں بچوں کو مفت تعلیم، فری ٹرانسپورٹ اور ماہانہ وظائف بھی دیئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان اداروں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جاتی ہے جس کا مقصد ان سکولوں میں معیار تعلیم اور ڈسپلن کو بہتر بنانا ہے اور ان بچوں کی شکایات کا ازالہ کرنا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بہترین تقریب کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن مجاہد حسین علوی، ڈی ای او ایلیمنٹری ایجوکیشن محمد احمد ججہ، ڈپٹی ڈی ای اوز محمد آصف اورافتخار احمد ساہی بھی موجود تھے۔