اسسٹنٹ کمشنر کا سبزی و فروٹ منڈی پسرور کا دورہ

پیر 24 مارچ 2025 14:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود منج نے اپنی ٹیم کے ہمرا ہ نیو سبزی و فروٹ منڈی پسرور کا دورہ کیا اور طلب و رسد کا جائزہ لیا ۔ دورے کے دوران انہوں نے سبزیوں (آلو ، پیاز، ٹماٹر)کی نیلامیوں کے عمل سے لیکر سبزیوں کی قیمتوں کے تعین تک اپنی نگرانی میں کروایا۔ انہوں نے موقع پر موجود سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ پرائس لسٹ کی بروقت مارکیٹ میں تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقررہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ کو صارفین تک پہنچاناانتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس امر کو یقینی بنانے کیلئے تحصیل بھر میں سبزی و فروٹ منڈیوں میں طلب و رسد کو مانیٹر کیا جارہا ہے جبکہ گراں فروشی کے سد باب کیلئے پرائس مجسٹریٹس ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں ایس ڈبلیو ایم سی کی زیر نگرانی جاری صفائی اور کوڑا اٹھانے کے لئے جاری آپریشن کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع میو نسپل کمیٹی آفیسر بھی ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :