افغانستان ، سونے کی کان منہدم ہونے سے 2 کان کن ہلاک

پیر 24 مارچ 2025 14:10

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) افغانستان کے صوبے تخار میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 2 کان کن ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے تعلقات عامہ کے دفتر کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ افغانستان کے صوبے تخار کے ضلع خواجہ غار میں کان کن سونے کی کان میں کام کر رہے تھے کا اچانک کان منہدم ہو گئی جس سے 2 کان کن ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے نعشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :