خاران ، سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کے اعزاز میں افطار پارٹی، کمشنر کی شرکت

پیر 24 مارچ 2025 15:07

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) پی پی ایچ آئی خاران کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر نوراحمد کبدانی کی طرف سے سویٹ ہوم کے یتیم بچوں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا ۔ افطار پارٹی میں کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے بچوں کے حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خاران عبدالحمید بلوچ فناس آفیسر پی پی ایچ آئی خاران حمل ناصر بادینی اسٹنٹ ڈائریکٹر فناس سب کیمپس بلوچستان یونیورسٹی خاران اصغر کبدانی بھی موجود تھے جبکہ اس دوران سویٹ ہوم کی طرف سے کمشنر رخشان ڈویژن کو ادارے سے متعلق بریفننگ دی گئی۔

کمشنر رخشان ڈویژن نے سویٹ ہوم کے یتیم بچوں سے گل مل گئے اور ان کے مسائل سنیں اور سویٹ ہوم کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور یتیم بچوں کے حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا کہ سویٹ ہوم یتیم بچوں کے لئے کسی پناہ گاہ سے کم نہیں ہیں ۔پاکستان بیت المال کی طرف سے خاران جیسے دورافتادہ اور پسماندہ علاقے میں سویٹ ہوم کا ادارے کے قیام سے رخشان ڈویژن پر مشتمل تمام اضلاع کے یتیم بچے بہتر طور پر پرورش پاکر تعلیم حاصل کررہے ہیں ان کے خدمات کے لئے سویٹ ہوم کے فیمیل اسٹاف جس طرح سے بچوں کے خیالداری کرکے ان کے پرورش کرکے یتیم ہونے کا احساس نہیں دے رہے ہیں، کیونکہ ہمارے معاشرے میں یتیم بچوں کے لئے اس جیسے ادارے کے توسط سے بہتر زندگی دلانے کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔

اس سلسلے میں مخیر حضرات کاروبار اور تجارت سے تعلق رکھنے والے شخصیات کی بھی ذمہ داری بنتی ہیں کہ وہ سویٹ ہوم کے بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں بلکہ صدقہ زکواۃ وغیرہ بھی اس ادارے میں دیں تاکہ یہی بچے بڑے ہوکر معاشرے میں اپنا کردار ادا کرسکیں ،اور انھیں یتیم ہونے کا احساس بھی نہ دلائیں۔ ان کی حوصلہ افزائی کےلئے جو کچھ بھی ہوسکیں اپنا کردار ادا کریں ۔

انھوں نے کہا کہ آج مجھے خوشی محسوس ہورہی ہیں کہ ان بچوں کے ساتھ افطاری کررہا ہوں اس سلسلے میں پی پی ایچ آئی خاران کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر نوراحمد کبدانی کی طرف سے ان بچوں کے اعزاز میں افطار پارٹی دے کر یہ احساس دلایا کہ ہم سب بھی معاشرے میں رہنے والے ان بچوں کے حوصلہ افزائی کریں۔ کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے اپنے طرف سے سویٹ ہوم میں تمام بچوں کے لئے اسکول کے وردی دینے کا اعلان کیا اور ان کے حل طلب اور بنیادی مسائل کے حل کی یقین دہانی کی سویٹ ہوم میں اس وقت 77 سے زائد یتیم بچے رہائش پذیر ہیں اور بیت المال کی معاونت سے سویٹ ہوم میں رہائشی بچوں کو بہتر پرورش اور مفت تعلیم کی نعمت سے نوازا جارہا ہے۔\378