پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 25تا 27 مارچ بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ،پی ڈی ایم اے

پیر 24 مارچ 2025 15:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) پی ڈی ایم اے نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بارشوں بارے الرٹ جاری کر دیا ۔ ترجمان پی ڈٰ ایم اے کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 25 سے 27 مارچ تک صوبے کے بیشتر اضلاع سرگودھا، میانوالی، خوشاب ، منڈی بہائوالدین ، لاہور ،شیخوپورہ ،حافظ آباد ،گجرانوالہ ،گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور ،بہاولپور ،خانیوال، لیہ، بھکر ،ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بادل برسیں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کی انتظامیہ و ریسکیو اداروں کو متوقع بارشوں بارے الرٹ جاری کر دیا ہے ۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،آسمانی بجلی سے بچائو کےلئے محفوظ مقامات پر رہیں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ مسلسل جاری ہے۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔