باغ ،قرآن کی تعلیم ہی دنیا وآخرت میں کامیابی اور بخشش کا زریعہ ہے،ڈاکٹر مشتاق احمد

پیر 24 مارچ 2025 15:13

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) جماعت اسلامی آزاد کشمیر وگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ قرآن کی تعلیم ہی دنیا وآخرت میں کامیابی اور بخشش کا زریعہ ہے،دینی درسگاہوں کا تحفظ اور معاونت ہماری زمہ داری ہے،مسلمان قرآن کی تعلیم سے استعفادہ حاصل کرتے ہوئے دنیا میں کامرانی اور آخرت میں بخشش حاصل کر سکتے ہیں۔

بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کر کے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنی چائیے۔قرآن دنیا میں واحد کتاب ہے جو سب سے زیادہ پڑھی جانے والی ہے،مسلمانوں کی پستی کی بڑی وجہ قرآن مجید سے دوری ہے ہمیں ہر روز قرآن اور حضورﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے،باغ میں ادارہ علوم اسلامی ہر سال درجنوں بچوں کو قرآن وحدیث کی تعلیم سے آراستہ کرتا ہے اور اس وقت تک سینکڑوں بچوں کو قرآن حفظ کروا چکا ہے اس ادارے کے مہتمم مولانا منان گوہر کی دن رات خدمات لائق تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد عمر ؓ میں ادارہ علوم اسلامی کے زیر اہتام عظیم الشان دستار بندی و عظمت قرآن کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر حفاظ کرام کی دستار بندی اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔کانفرنس سے قاضی شاہد عزیز،مولانا عبدالمنان گوہر،مئیر میجر قیوم بیگ،چیئرمین ضلع کونسل پروفیسر آصف خان،ضلعی امیر جماعت اسلامی قاضی ساجد،سابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی تنویر انور خان،ودیگر نے خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں نہتے عوام پر ظلم و بربریت قائم کیے ہوئے ہیں،اسلامی ممالک کے حکمرانوں مجرمانہ خاموشی ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے،امت مسلمہ کو فلسطین و کشمیر کے محکوم و مظلوم عوام کی سیاسی اخلاقی،سفارتی و مالی مدد کرنی چائیے تاکہ ان ممالک کے مسلمانوں کو آزادی کی نعمت مل سکے۔\378