عیدالفطر کے موقع پر شہر بھر کو صاف ستھرا بنانے کا ٹاسک دیا ہے،ڈپٹی کمشنر

پیر 24 مارچ 2025 15:16

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر شہر بھر کو صاف ستھرا بنانے کا ٹاسک دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر کے ہمراہ شہر کے دورے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں مساجد اور عبادت گاہوں سمیت بازاروں میں خصوصی کلیننگ مہم لانچ کر دی ہے۔

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید الفطر کے سلسلے میں گرینڈ صفائی آپریشن شروع ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے گلی، محلوں اور شہریوں سے ملاقات کی اور صفائی انتظامات چیک کئے۔انہوں نے کہا کہ تمام جامعات اور مساجد کے گرد چھڑکاؤ کئے جائیں گے اور کنٹینرز بھی رکھے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر پر خوشگوار تبدیلی کے لئے عبادت گاہوں کے داخلی راستوں کو سجایا جائے گا۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے کہا کہ وحدت کالونی سمیت گنجان آباد علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے۔اس موقع پر شہریوں نے صفائی کے نظام پر اظہار اطمینان کیا اور حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :