چیچہ وطنی ، غازی آباد میں پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانیوالا نوجوان گرفتار

پیر 24 مارچ 2025 16:09

چیچہ وطنی ، غازی آباد میں پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانیوالا نوجوان ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) چیچہ وطنی کے علاقے غازی آباد میں پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانیوالا نوجوان گرفتار کر لیا گیا،پولیس کے مطابق گاؤں29،گیارہ ایل کے رہائشی ملزم عبدالرؤف نے پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا ۔

(جاری ہے)

جس پر ڈی پی او رانا طاہر رحمان کی ہدایت پر ملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف جعلسازی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔\378