عید کی آمد، بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھنے لگا

پیر 24 مارچ 2025 16:18

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) سرگودھا میں عید کی آمد کے ساتھ بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھنے لگا ہے جس کیلئے ٹریفک پولیس کو بازاروں میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے کوشش کی جائے کہ بازاروں میں کسی قسم کا کوئی رکشہ وغیرہ داخل نہ ہو، تاکہ لوگوں کو عید کی خریداری میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انجمن صرافہ کے جنرل سیکرٹری محمد اسلام‘ نائب صدر محمد آصف چشتی اور فنانس سیکرٹری مرزا عادل بیگ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک جام ہونے کی بڑی وجہ چنگ چی رکشاؤں کے جگہ جگہ سٹاپ ہیں اور سواری کی خاطر یہ جہاں چاہتے ہیں رکشہ کھڑا کردیتے ہیں اگر انہیں مقررہ جگہوں پر کھڑا ہونے کا پابند بنایا جائے تو سواری خود چل کر رکشے تک جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت سرگودھا کا سب سے بڑا مسئلہ صرف اور صرف چنگ چی رکشے ہیں۔

متعلقہ عنوان :