سی پی او فیصل آباد کی تھانہ ساندل بار میں کھلی کچہری

پیر 24 مارچ 2025 17:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) سٹی پولیس آفیسر (سی پی او ) فیصل آباد نے تھانہ ساندل بار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ، سائلین کی شکایات کو سنا اور موقع پر داد رسی کے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ایس پی اقبال ڈویژن،ڈی ایس پیز اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے کھلی کچہری میں سائلین کی درخواستوں اور شکایات کو سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو داد رسی کے حکامات جاری کیے۔

اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ تمام درخواستوں میں انصاف کی فراہمی کا عمل منصفانہ طور پر یقینی بنایا جائے اور متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ میرٹ پر انکی شکایات کو حل کیا جائے۔شہریوں کو انصاف فراہم کرنے کیلئے تھانوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا۔کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور شہریوں کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنانا اور فاصلے کم کرنا ہے۔شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :