آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پیر 24 مارچ 2025 22:42

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز ملتان میں زیادہ سے زیا دہ درجہ حرارت36.2اورکم سے کم 17.5سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا،صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کا تنا سب 67فیصد اور شام پانچ بجے 19فیصد تھا۔منگل کے روز طلوع آفتاب صبح چھ بجکر 11 منٹ پر اور غروب آفتاب شام 6بجکر30منٹ پر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :