وائس چانسلر لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اجن کاافطار ڈنر

پیر 24 مارچ 2025 22:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2025ء) وائس چانسلر لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اجن کی جانب سے لمس کے شاگرد فیکلٹی اور افسران کے لیے ایک پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر لمس پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اجن نے شاگردوں کے ساتھ افطار اور ڈنر کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لمس صرف آپ لوگوں کی درس گاہ ہی نہیں بلکہ گھر بھی ہے مجھے آپ لوگوں کے ساتھ روزا افطار کر کے دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے ،انہوں نے کہا لمس کی فیکلٹی آپ تمام شاگردوں کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کا درجہ بھی رکھتی ہیں آپ تمام لوگوں کو چاہیے دل لگا کر تعلیم کریں اور اپنے والدین کا خواب پورا کریں، آپ سب پاکستان کا مستقبل ہیں، اس موقع پر لمس کی فیکلٹی اور افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :