پاکستان اسٹیل کرپشن کیسز،نیب کے اپیلیں واپس لینے پر درخواستیں خارج

پیر 24 مارچ 2025 23:06

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)نیب نے پاکستان اسٹیل ملز کے سابق چیئرمین اور دیگر ملزمان کے خلاف اپیلیں واپس لے لیں، جس کے بعد عدالت نے درخواستیں خارج کر دیں۔عدالتِ عالیہ میں پاکستان اسٹیل ملز میں کرپشن کیسز کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کی بریت کے خلاف دائر اپیلیں نیب بورڈ کی سفارش پر واپس لی گئیں۔سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے پاکستان اسٹیل میں کرپشن کا ازخود نوٹس لیا تھا، جس کے بعد چیئرمین پاکستان اسٹیل معین آفتاب اور دیگر ملزمان کے خلاف 12 ریفرنسز بنائے تھے۔ان کیسز میں2021ء میں نیب کورٹ نے تمام ملزمان کو بری کر دیا تھا۔