مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے غزہ میں 10 روزہ سحر وافطار کی مہم شروع

پیر 24 مارچ 2025 23:11

مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے غزہ میں 10 روزہ سحر وافطار کی مہم شروع
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2025ء)جمعیة علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے غزہ میں 10 روزہ سحر وافطار کی مہم شروع کی گئی ہے جس میں فلسطین کے مظلوموں مسلمانوں کو غزہ میں آخری عشرے میں سحری اور افطاری فراہم کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

علامہ راشد محمود سومرو نے بتایا کہ تیار کھانا فراہم کرنے کا یہ سلسلہ عیدالفطر والے دن بھی جمعیة علماء اسلام کی جانب سے جاری رہے گا۔ ہم اپنے مظلوم بہن بھائیوں اور بچوں کے ہر ممکن دادرسی کریں گے۔ غزہ میں مولانا فضل الرحمان کی جانب سے رمضان المبارک کی افطاری کے فوٹیجز بھی سامنے آئے ہیں۔