ڈی پی او چارسدہ نےویلفیئر فنڈز سے 69 پولیس اہلکاروں میں 50 لاکھ 53 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے

پیر 24 مارچ 2025 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر نے پولیس ویلفیئر فنڈز کے تحت ضلع بھر کے 69 پولیس افسران و اہلکاروں میں 50 لاکھ 53 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر نے پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پولیس جوانوں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

تقسیم کیے گئے چیک مختلف مدوں میں جاری کیے گئے، جن میں میڈیکل ایڈ، جہیز اور اسکالرشپ فنڈز شامل ہیں۔ اس موقع پر پولیس افسران اور اہلکاروں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر اور پولیس ویلفیئر فنڈز کے تحت ملنے والی مالی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر نے مزید کہا کہ پولیس فورس کے جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے تاکہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :