جموں، بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوجی زخمی

پیر 24 مارچ 2025 21:40

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجی ایک پٹرولنگ یونٹ میں شامل تھا جب کنٹرول لائن کے علاقے بگیال درہ کے قریب غلطی سے اس کا پیر بارودی سرنگ پر پڑنے سے دھماکے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ۔بھارتی قابض حکام نے دھماکے میں فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جسے فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا ۔ دھماکے بعد بھارتی فوجیوں نے علاقے کی سیکورٹی سخت کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :