ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا معروف صوفی بزرگ بابا نولکھ ہزاری کے عرس مبارک کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل شاہکوٹ کا دورہ

منگل 25 مارچ 2025 10:50

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر را نے معروف صوفی بزرگ بابا نولکھ ہزاری کے عرس مبارک کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے تحصیل شاہکوٹ کا دورہ کیا۔دوران وزٹ اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثناشرافت، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حماد یوسف ، سی او میونسپل کمیٹی صوفیہ عاشق سمیت دیگر افسران بھی ڈی سی ننکانہ کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے دربار شریف پر حاضری دی ، ملکی سا لمیت اور تعمیر و ترقی کے لیے دعا کی۔ڈپٹی کمشنر نے دربار کے اندر اور آنے جانے والے راستوں پر تجاوزات سمیت کیمرہ جات کی تنصیب کا جائزہ لیا۔انہوں نے سیکورٹی صورتحال و انتظامات، تعینات افسران و عملے کی حاضری ، صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کو بھی چیک کیا۔اس موقع پر ڈی سی ننکانہ نے بابا نولکھ ہزاری کے عرس مبارک کے حوالے سے تحصیل انتظامیہ کو ضروری ہدایات بھی دیں اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے عرس مبارک پر کیے جانے والے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔