پتوکی50 سے زائد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ 2ڈاکو مبینہ سی سی ڈی پولیس مقابلہ میں ہلاک نعشیں ہسپتال پتوکی منتقل

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری رہیں گی مظلوم لوگوں کو انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے،ڈی ایس پی پتوکی سجاد اکبر

منگل 1 جولائی 2025 15:33

پتوکی50 سے زائد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ 2ڈاکو مبینہ سی سی ڈی ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) پتوکی50 سے زائد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ 2ڈاکو مبینہ سی سی ڈی پولیس مقابلہ میں ہلاک نعشیں ہسپتال پتوکی منتقل۔

(جاری ہے)

پتوکی میں سی سی ڈی پتوکی ٹیم کا بائی پاس پھولنگر کے قریب ناکہ لگا کر واردات کرنے والے ڈاکوؤں کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جسکے نتیجہ میں بین الاضلاعی اور ڈکیت گینگ 02 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی شناخت منظور عرف جھوری اوڈھ سکنہ پھولنگر اور اللہ دتہ اوڈھ سکنہ چوہنگ لاہور کے ناموں سے ہوئی پولیس نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں نے چند روز قبل دو گھروں اور فارم ہائوسز پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بگھیانہ کلاں اور چاہ ڈھاباں والا پھول نگر میں ڈکیتی کی وارداتیں کی تھیںہلاک ہونیوالے دونوں ڈاکو 50 سے زائد سنگین وارداتوں میں ضلع قصور اور لاہور میں ریکارڈ یافتہ ہیں پولیس نے ہلاک ڈاکووں کی نعشیں ہسپتال پتوکی منتقل کردیں ڈی ایس پی پتوکی سجاد اکبر کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری رہیں گی مظلوم لوگوں کو انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے ہر عام و خاص کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں۔