Live Updates

وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے ‘ مسرت چیمہ

منگل 1 جولائی 2025 15:36

وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی خوشنودی کے لئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے خلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے ،ایوان میں اپوزیشن اورحکومت دونوں طرف سے احتجاج کیا گیا لیکن حیرت ہے کہ حکومتی اراکین کو تو اس پر شاباش دی جاتی ہے جبکہ اپوزیشن اراکین کو معطل ، بھاری جرمانے کرنے اور قائمہ کمیٹیوں کی چیئر مین شپ سے ہٹانے کی سزا دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ، ان کا خاندان ، پارٹی رہنمااور کارکنان بڑی قربانیاں دے چکے ہیں، قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ چھیننا ہمارے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔مخصوص نشستوں کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ ملک بے آئین ہوچکا ہے، پہلے منڈیٹ چوری ہوا، اب مال غنیمت سمجھ کر مخصوص نشستیں تقسیم ہوئیں،ملک میں نظام مفلوج ہوچکا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صرف وزیر اعلیٰ کی خوشنودی کے لئے آئین و قانون سے ہٹ کر راستہ اختیار کیا لیکن اس عمل کا سایہ ساری زندگی ان کا ساتھ نہیں چھوڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدا کی ذات سے نا امید نہیں ہیں ، یہ قانون قدرت ہے جب ظلم حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات